Tuesday, 29 April 2025, 04:20:41 pm
 
شام کو درپیش مسائل جامع اور مربوط ردعمل کا تقاضا کرتے ہیں
March 26, 2025

اقوام متحدہ میں پاکستان نے شام میں اقتصادی بحالی اور سیاسی استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

شام میں سیاسی اور انسانی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بریفنگ کے دوران پاکستان کے اقوام متحدہ میں نامزد مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے قومی بیان دیتے ہوئے کہا کہ شام کو درپیش سیاسی' اقتصادی' سلامتی اور انسانی مسائل جامع اور مربوط ردعمل کا تقاضا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شام میں تعمیر نو اور امداد کی کوششیں جاری رکھنے کیلئے یکطرفہ پابندیوں کا خاتمہ ضروری ہے۔