Saturday, 20 April 2024, 04:24:05 am
وزیرسائنس و ٹیکنالوجی کا صنعت کے درمیان مضبوط روابط قائم کرنے کی اہمیت پر زور
April 26, 2021

فائل فوٹو

سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر شبلی فراز نے نوجوانوں کے لئے روزگارکے مواقع پیدا کرنے کی غرض سے یونیورسٹیوں اور صنعت کے درمیان مضبوط روابط قائم کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے آج نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے دورے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےNUST کی عالمی اور قومی خدمات کو سراہا۔شبلی فراز نے کہا کہ یونیورسٹیوں کو ملک کی ترقی میں بھی کردار ادا کرنا چاہیے اور نوجوانوں میں روزگار کے حصول کی غرض سے ہنرمندی کے فروغ کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن اورنجی کمپنیاں ملک میں وینٹی لیٹرز تیار کررہی ہیں۔شبلی فراز نے بھارت میں کرونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے دوران بھارت کی مدد کے حوالے سے کہا کہ پاکستان بھارت کی ہر ممکن مدد کرے گا انہوں نے کہا کہ یہ انسانیت کا معاملہ ہے اور ہماری ہمدردیاں بھارتی عوام کے ساتھ ہیں۔