Thursday, 28 March 2024, 04:27:40 pm
آزادجموں و کشمیرکی 15 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
August 26, 2021

آج مظفرآباد میں ایک تقریب میں آزادجموں و کشمیر کابینہ کے پندرہ ارکان نے حلف اٹھایا۔آزادجموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ان سے حلف لیا۔اس سے پہلےآزادجموںوکشمیر کے وزیراعظم سردار عبدالقیوم خان نے آزادجموں و کشمیر کابینہ کے پندرہ ارکان کی منظوری دی۔اس حوالے سے آج مظفرآباد سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔وزراء کے عہدوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔وزراء میں اظہر صادق، چوہدری ارشد حسین، چوہدری علی شاہ، ظفراقبال ملک، چوہدری محمد اخلاق، نثار انصر، سردار میر اکبر خان، شاہدہ صغیر، سردار فہیم اختر، خواجہ فاروق احمد، چوہدری محمود رشید، دیوان علی خان چغتائی، محمد اکمل سرگلہ، عبدالمجید خان اور سردار محمد حسین خان شامل ہیں۔وزیراعظم نے مقبول احمد اور چوہدری محمد اکبر کو مشیر بھی مقرر کیا ہے۔