Friday, 26 April 2024, 02:39:38 am
لورالائی:سی ٹی ڈی کے ساتھ فائرنگ تبادلے میں سات دہشتگرد ہلاک
August 26, 2021

ضلع لورالائی کے علاقے کوہرڈیم میں محکمہ انسداد دہشت گردی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے سات دہشت گردہلاک ہوگئے ہیں۔سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم ان کوگرفتارکرنے کے لئے علاقے میں تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی مقدارمیں اسلحہ وگولہ بارودبھی برآمدکیاگیا۔