فائل فوٹو
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے دیار غیر میں رہائش پذیر پاکستانیوں کی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کو سرمایہ کاری کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم سمجھنے پر حوصلہ افزائی کی ہے۔
وہ لارڈ ہاؤس لندن میں لارڈ ضمیر چوہدری کی طرف سے ان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں اظہار خیال کر رہے تھے۔
وزیراعظم نے دونوں ممالک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے پر متحرک برطانوی پاکستانیوں کی تعریف کی۔
انوارالحق کاکڑنے پاکستان کے معاشی و سیاسی چیلنجز سے نمٹنے کا یقین دلایا اور نوجوان آبادی کی تذویراتی اہمیت کو اجاگر کیا۔
پاکستان کے جمہوری عمل کے حوالے سے وزیراعظم نے منصفانہ، آزادانہ اور شفاف انتخابی عمل کی اہمیت پر زور دیا۔
استقبالیہ تقریب کا اختتام سوال و جواب کے سلسلے پرہوا۔ اس دوران وزیراعظم نے برطانوی اراکین پارلیمان کے سوالوں کے تفصیلی جواب دیئے۔
تقریب میں مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین برطانوی پارلیمنٹ اور پاکستانی برادری کے معروف ارکان کے ایک منتخب گروپ نے بھی شرکت کی۔