Saturday, 20 April 2024, 01:27:22 am
بابا گرونانک دیوجی کی 551ویں سالگرہ، سکھ یاتری جمعہ کو پاکستان پہنچیں گے
November 26, 2020

فائل فوٹو

باباگرونانک دیو جی کی (پانچ سو اکیاون ویں ) 551ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کیلئے سکھ یاتری کل(جمعہ) بھارت سے پاکستان پہنچیں گے۔

یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیںگے۔سالگرہ کی مرکزی تقریب جنم استھان ننکانہ صاحب میں سوموار کے دن منعقد ہو گی۔