آج پاکستان ٹیلی ویژن کی 58 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔
ایک بیان میں اطلاعات و نشریات کی وزیر مریم اورنگزیب نے قومی نشریاتی ادارے کو مبارکباد پیش کی اور پاکستان کی حقیقی پہچان کو فروغ دینے میں اس کے کردار کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ ہر شخص کو معاشرے میں بہتری لانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔