Thursday, 25 April 2024, 03:32:30 pm
افغانستان میں بم دھماکے ،3 افراد ہلاک ،13زخمی
January 27, 2021

افغانستان میں دو الگ الگ بم دھماکوں میں تین افراد ہلاک اور تیرہ زخمی ہوگئے ہیں ۔ حکام کے مطابق دارالحکومت کابل میں پولیس کی گاڑی دھماکہ خیز مواد سے ٹکرانے کے نتیجے میں دو پولیس افسر زخمی ہوئے ۔ جنوبی صوبے اوزگان میں بھی پولیس کی گاڑی دھماکہ خیز مواد سے ٹکرا گئی جس کے باعث دو پولیس افسر اور ایک شہری ہلاک اور دس شہری اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔حملوں کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے ۔