Friday, 19 April 2024, 11:31:42 am
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دس کروڑ سے تجاوز کر گئی
January 27, 2021

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دس کروڑ سے تجاوز کر گئی اور 21لاکھ افراد سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

رائٹرزکے تجزیے کے مطابق دنیا کی تقریباً تیرہ لاکھ کی آبادی کورونا وائرس کا شکار ہے۔رائٹرز کے تجزیے کے مطابق امریکہ، بھارت، برازیل، روس اور برطانیہ کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔دنیا میں کورونا وائرس کے نصف سے زائد کیسز کی اطلاعات ان ممالک سے ملی ہیں جو دنیا کی مجموعی آبادی کا 28 فیصد ہیں۔تقریباً 56 ممالک نے اپنے لوگوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین دینا شروع کر دی ہیں اور تقریباً چھ کروڑ چالیس لاکھ افراد کو یہ ویکسین دی جا رہی ہے۔