Friday, 29 March 2024, 04:07:53 pm
وزیراعظم کا خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبے تیز کرنے کی ضرورت پر زور
January 27, 2021

وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے خود صوبے کا دورہ کرینگے۔

وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا کے گورنر شاہ فرمان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا کے گورنر نے وزیراعظم کو صوبے میں زیتون کی کاشت، شہد کی پیداوار کیلئے بلین ٹری اور خشک میوہ جات کے ایک ارب درخت لگانے کے منصوبوں کے بارے میں بتایا۔انہوں نے وزیراعظم کو صوبے میں یونیورسٹیوں کی انتظامیہ میں اصلاحات کے بارے میں بھی بتایا۔