Wednesday, 24 April 2024, 07:19:03 pm
پاکستان ، چین کا سی پیک منصوبے کی موثرنگرانی کیلئے پاکستانی پارلیمنٹ اور چین کی نیشنل پیپلزکانگریس بنانے پر اتفاق
January 27, 2021

پاکستان اور چین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی موثرنگرانی کیلئے پاکستانی پارلیمنٹ اور چین کی نیشنل پیپلزکانگریس بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے بدھ کے روز قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر اور چین کی نیشنل پیپلزکانگریس کے چیئرمین Li Zhanshu کے درمیان ورچوئل ملاقات میں ہوا۔فریقین میں اتفاق رائے پایا گیا کہ پارلیمانی امور اقتصادی تعاون کے ذریعے بڑھتے ہوئے معاشی تعاون سے موجودہ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔اسد قیصر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین کو قریب ترین دوست، پکا شراکت دار اور بھائی سمجھتا ہے۔انہوں نے اپنے چینی ہم منصب کو دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات کے 71 سال مکمل ہونے اور چین کے نئے سال پر مبارکباد دی۔قومی اسمبلی کے سپیکر نے کہا کہ پاکستان چین کی علاقائی سالمیت پر یقین رکھتا ہے اور ایک چینی پالیسی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر دنیا کے نقشے پر رستا ہوا زخم ہے اور کشمیری عوام کو درپیش مشکلات کو دور کرنے کیلئے عالمی برادری کی توجہ اور بین الاقوامی سطح پر کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی ضرورت ہے۔نیشنل پیپلزکانگریس کے چیئرمین Li Zhanshu نے اس موقع پر کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے دفاع اور علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنے کیلئے ہمیشہ اس کے ساتھ کھڑا رہے گا۔