Thursday, 28 March 2024, 07:43:49 pm
پاکستان ڈنمارک کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، سید فخر امام
January 27, 2021

ڈنمارک کی سفیر Lis Rosenholm نے بدھ کے روز اسلام آباد میں قومی تحفظ خوراک اور تحقیق کے وزیر سید فخر امام سے ملاقات کی۔

اس موقع پر قومی تحفظ خوراک کے وزیر نے کہا کہ پاکستان ڈنمارک کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈنمارک پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کر سکتا ہے۔دونوں عہدیداروں نے یونیورسٹیوں اور پیشہ وارانہ تربیت کے اداروں میں طالب علموں کے تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا۔