Thursday, 25 April 2024, 11:24:35 am
عالمی برادری نے افغانیوں کو گزشتہ چار دہائیوں سے امن کے بنیادی حق سے محروم رکھا ہوا ہے ، اشرف غنی
February 27, 2021

فائل فوٹو

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ عالمی برادری نے افغانیوں کو گزشتہ چار دہائیوں سے امن کے بنیادی حق سے محروم رکھا ہوا ہے ۔

مسلح افواج کے دن کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم باوقار طورپر امن چاہتے ہیں جسے عوام کی خواہشات کے مطابق ہماری سیکورٹی اور دفاعی افواج کی طاقت سے یقینی بنایا جاسکے۔اشرف غنی نے کہا کہ تشدد کا خاتمہ ہونا چاہیے اور اب مزید خون نہیں بہنا چاہیے اورکسی کو بھی تعلیم سے محروم نہیں رکھناچاہیے۔