Friday, 26 April 2024, 02:54:35 am
اقوام متحدہ انسانی حقوق ہائی کمشنر کی بھارت کےغیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش
February 27, 2021

انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کی ہائی کمشنرMichelle Bachelet نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔جنیوا میںاقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے چھیالیسوں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کمیشن تسلسل کے ساتھ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے جہاں مواصلات اور سول سوسائٹی کے کارکنوں پر پابندیاں تشویش کا باعث ہیں۔انہوں نے کہا کہ مواصلات کی بندش سے سماجی سرگرمیوں ،کاروبار ، روزگار ،تعلیم صحت کی سہولتوں اورا دویات کے بارے میں معلومات تک رسائی کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔