Saturday, 20 April 2024, 04:32:34 am
اقوام متحدہ میانمار کے عوام کو تحفظ فراہم کرے:میانمار سفیر کی اپیل
February 27, 2021

اقوام متحدہ میں میانمار کے سفیر Kyaw Moe Tun نے عالمی ادارے سے اپیل کی ہے کہ وہ میانمار کے عوام کو تحفظ فراہم کرے۔ معزول رہنماAang Sun Ki کے طرف سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی طرف سے فوجی بغاوت کے فوری خاتمے کےلئے مزید مضبوط ممکنہ لائحہ عمل کی ضرورت ہے۔ادھر پولیس نے عوام کو مظاہروں سے روکنے کےلئے آج ملک بھر میں مظاہرین کے خلاف کارروائی کی۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے Yangon Mandalay اور ملک کے متعدد دوسرے علاقوں میں مظاہرین کو حراست میں بھی لیا۔ کئی ہفتے سے جاری کشیدگی کے دوران کم سے کم تین مظاہرین اور ایک پولیس اہلکارہلاک ہوگیا ہے۔