Friday, 19 April 2024, 09:27:31 pm
او آئی سی کی بھارت کے غیر قانونی جموں وکشمیر میں انسانی حقو ق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز
February 27, 2021

اسلامی تعاون تنظیم نے انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کی رپورٹس میں کی گئی سفارشات پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا ہے جس میں بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات کےلئے ایک انکوائری کمیشن تشکیل دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

جنیوا میں اقوام متحدہ کےلئے پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے عالمی ادارے کی انسانی حقوق کونسل کے چھیالیسویں اجلاس کے موقع پر اسلامی کانفرنس تنظیم کی طرف سے ایک بیان پڑھ کر سنایا میں کہا گیا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کو بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال سے متعلق بدستور تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم پانچ اگست دوہزار انیس کے بعد تنازعہ ریاست جموںوکشمیر کو بھارت کی طرف سے ساتھ ملانے کے تمام غیرقانونی اقدامات کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔