Tuesday, 23 April 2024, 04:55:10 pm
حکومتی پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت مستحکم ہوئی،صنعتوں کو فروغ ملا،اسد قیصر
February 27, 2021

قومی اسمبلی کے سپیکراسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت مستحکم ہوئی ہے اور صنعتوں کو فروغ حاصل ہوا ہے۔

انہوں نے ہفتہ کے روز صوابی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتی ہے۔سپیکر نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات اور خطے میں امن کا خواہاں ہے۔آج منائے جانے والے سرپرائز ڈے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فضائی فوج کے ہیروز نے اسی دن دو سال قبل بھارت کے ناپاک اداروں کا منو توڑ جواب دے کر تاریخ رقم کی۔اسد قیصر نے کہا کہ حق خودارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے۔