Thursday, 18 April 2024, 01:24:34 pm
یورپی یونین اور پاکستان دوستی فیڈریشن کے چیئرمین کی وزیرخارجہ سے ملاقات
February 27, 2021

یورپی یونین اور پاکستان دوستی فیڈریشن کے چیئرمین پرویز اقبال لوسر نے ہفتے کے روز اسلام آباد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیاگیا ۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ دنیا بھر میں موجود پاکستانی سفارت خانے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے فوری حل اور ان کی فلاح وبہبود کیلئے کام کررہے ہیں۔پرویز اقبال لوسر نے وزیرخارجہ کو یورپی یونین اور پاکستان دوستی فیڈریشن کی کارکردگی سے تفصیلی طورپر آگاہ کیا ۔انہوں نے کورونا وبا کے دوران محدود وسائل کے باوجود بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مدد کیلئے وزارت خارجہ اور پاکستانی سفارت خانوں کی کوششوں کوسراہا ۔