Thursday, 25 April 2024, 05:52:09 pm
کرغزستان کی سی پیک کے تحت گوادر ، کراچی بندرگاہوں تک رسائی حاصل کرنے میں دلچسپی
February 27, 2021

فائل فوٹو

کرغزستان نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے کے تحت تعمیر کئے جانے والے ریل اور سڑک کے رابطوں کو استعمال کرنے کیلئے گوادر اور کراچی کی بندرگاہوں تک رسائی حاصل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

لاہور میں کاروباری برادری سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں کر غزستان کے سفیر ایرکBeishembiev نے کہا کہ انکا ملک وسطی ایشیاء چین اور پاکستان کے درمیان کے خطے کے ذریعے نقل و حمل کے روابط قائم کرنا چاہتا ہے۔سفیر نے کہا کہ انکا ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے اور باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔