پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ27فروری2019 اس بات کا ثبوت ہے کہ پاک فضائیہ قوم کی مدد سےتمام خطرات کےخلاف مادروطن کا ہمیشہ بھرپور دفاع کرے گی۔ آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے تاہم اگر اسے للکارا گیا تو وہ پوری قوت سے جواب دے گا۔