Tuesday, 23 April 2024, 08:15:22 pm
سلامتی کونسل کاغریب ملکوں میں کورونا وائرس ویکسین کی بہتر رسائی پر زور
February 27, 2021

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اتفاق رائے سے ایک قرار داد کی منظوری دی ہے جس میں تنازعات سے متاثرہ یا غریب ملکوں میں کورونا وائرس ویکسین کی بہتر رسائی پر زوردیا گیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل Tedros Adhanom Ghebreyesus نے اس پیشرفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین کی مساویانہ فراہمی کےلئے رائے شماری اہم ہے اور ہم اسے سراہتے ہیں۔