Friday, 29 March 2024, 05:00:58 pm
تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ہے، حریت کانفرنس
February 27, 2021

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس ، ہائیکورٹ بار ایسوسی اور دیگر حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انہوں نے بھارت کی سیاسی اور فوجی چالوں سے نمٹنے کے حوالے سے پاکستان کے کردار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے اپنے بیانات اور اجلاسوںمیں کہا کہ جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری سے کنٹرول لائن کے دونوں طرف بسنے والوں کوامن نصیب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے جس کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن وترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیںہوسکتا۔