Friday, 26 April 2024, 04:33:36 am
سائبراسپیس میں مضبوط قدم جمانا جدید دور میں بقاء کیلئے ناگزیر ہے، صدرمملکت
February 27, 2023

صدرڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سائبراسپیس میں مضبوط قدم جمانا جدید دور میں بقاء کیلئے ناگزیر ہے۔

آج(پیر) ایئریونیورسٹی اسلام آباد کے دسویں تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دنیا کی پانچویں نمبر پر آنے والی قوم کے لئے عصری شعبوں خصوصاً مصنوعی ذہانت سائبر اسپیس اور ڈیٹا سے چلنے والی ٹیکنالوجی میں علم حاصل کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ روایتی سکیورٹی کے علاوہ سائبر طاقت حاصل کرنا ملک کو ترقی اور استحکام کے تیزترین راستے پر گامزن کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سائبر کا علم ملک کی بڑی نوجوان آبادی کو روایتی مہارت سے لیس کرنے کا اہم ہتھیار ہے۔صدر نے نوجوانوں کو کوانٹم Computing اور مصنوعی ذہانت کے بارے میں ضروری معلومات فراہم کرنے کے بارے میں فیصلہ کرنے پر زور دیا۔انہوں نے اعلیٰ تعلیمی کمیشن پر روزگار کے مواقع تلاش کرنے کے لئے جامع تحقیق کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے قومی اور بین الاقوامی مانگ کے مطابق ہنرمند انسانی وسائل پیدا ہوں گے۔