Friday, 29 March 2024, 02:37:10 pm
کسان کارڈ سکیم ملک میں انقلاب برپا کر دے گی،وزیر تحفظ خوراک
April 27, 2021

فائل فوٹو۔

قومی غذائی تحفظ کے وزیر سید فخر امام نے کہا ہے کہ کسان کارڈ سکیم ملک میں انقلاب برپا کر دے گی جس کے تحت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے زرعی پیداوار میں اضافے کے ذریعے کسانوں کی زندگی میں خوشحالی لائے گی۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے پروگر ام میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سکیم سے کسانوں کو زرعی بیج،کھادوں اور مشینری کی خریداری کے ساتھ قابل قدر غیر ملکی زرمبادلہ محفوظ رکھنے میں مدد اور سہولت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ رقم براہ راست کسانوں کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوگی اور اس میں ایجنٹ کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف ملکی تاریخ میں پہلی حکومت ہے جو نچلی سطح تک لوگوں تک براہ راست پہنچی ہے۔