Friday, 29 March 2024, 02:20:36 pm
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ آسٹریلیا کیخلاف سڈنی میں احتجاجی مظاہرہ
May 27, 2023

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دورہ آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم کے خلاف نعرے لگائے اور کہا کہ بھارت اور کشمیر میں مودی حکومت مسلمانوں کو ہراساں کرنے کے ساتھ ساتھ تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔