Saturday, 30 March 2024, 03:19:57 am
حکومت ماحول کو سرسبز رکھنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے:زرتاج گل
July 27, 2021

موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے شروع کی جانے والی شجرکاری مہم سے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ سیلابوں سے بچنے میں بھی مدد ملے گی۔پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرسبز اور صاف پاکستان کیلئے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو دنیا نے سراہا ہے۔زرتاج گل نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے بد ترین اثرات کا سامنا کر رہا ہے اورموجودہ حکومت ماحول کو سرسبز رکھنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے ذرائع ابلاغ ،سکولوں اور کالجوں کے طلبا ء کے علاوہ عام لوگوں پر بھی زور دیا کہ وہ ملک کے مختلف علاقوں میں لگائے جانے والے پودوں کی حفاظت کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔