Friday, 19 April 2024, 07:56:13 pm
صدر کا انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے موثر اقدامات پر زور
July 27, 2021

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کی ترقی کے لئے موثر اقدامات کرنے پر زور دیا ہے جو ملک کی معاشی اور سائنسی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرسکتا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کااظہار منگل کے روز اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز کے بارے میں ایک بریفنگ کے دوران کیا۔

صدر نے کہا کہ عالمی سطح پر ترقیاتی پالیسیوں کا فوکس تعمیراتی ترقیاتی منصوبوں سے انسانی وسائل کی ترقی کی طرف منتقل ہو رہا ہے اور پاکستان کو اس جدید حکمت عملی کو اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے تعلیمی اداروں اور صنعتوں کے درمیان روابط انتہائی ضروری ہیں انہوں نے ہائبرڈ اور آن لائن تعلیم کی فراہمی پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے طلبا کی تعداد میں اضافے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

صدر نے انتظامیہ سے کہا کہ وہ چوتھے صنعتی انقلاب کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے طلبا کو تیار کرنے اور تحقیق اور ترقی پر توجہ مرکوز کرے۔