Friday, 29 March 2024, 02:40:46 pm
شعبہ صحت میں اصلاحات کیلئے کوشاں ہیں،ڈاکٹر فیصل
July 27, 2021

صحت کے قومی خدمات کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں اصلاحات کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔وہ منگل کے روز اسلام آباد میں قومی ادارہ صحت میں مرکز برائے ڈیزیز کنٹرول کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔معاون خصوصی نے کہا کہ مرکز برائے ڈیزیز کنٹرول کرونا جیسے متعدی امراض پر موثر انداز میں قابو پانے کے لئے اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔