Saturday, 20 April 2024, 12:34:46 pm
اقوام متحدہ کی سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کےلئےمکمل تعاون اورمددکی یقین دہانی
September 27, 2022

اقوام متحدہ نے سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کے لئے مکمل تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

 یہ یقین دہانی پاکستان میں اقوام متحدہ کی ریذیڈنٹ کوآر ڈینیٹر جولینHarneis نے کراچی میں سندھ کے وزیر آبپاشی جام خان شورو سے ملاقات میں کرائی۔

 ملاقات کے دوران انہوں نے سیلاب سے ہونے والی تباہی اور آبپاشی نظام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

 جام خان شورو نے صوبے میں جان و املاک اور زراعت کے شعبے کو سیلاب سے پہنچنے والے نقصانات کے بارے میں جولینHarneis کو آگاہ کیا۔