Thursday, 25 April 2024, 10:08:58 am
امریکہ دور دراز علاقوں میں ڈیجیٹلائزیشن، رابطوں کے منصوبوں کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتا ہے
September 27, 2022

امریکہ نے ملک کے دوردرازعلاقوں میں لوگوں کے لئے حکومت کی جانب سے انفارمیشن ٹیکنالوجی اورعوامی رابطوں کے فروغ کے لئے شروع کئے گئے منصوبوں پر پاکستان کی کوششوں کوسراہاہے۔امریکہ کے اعلی سطح کے ایک وفد نے رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ میں انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکشن کانفرنس کے موقع پر وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کے ساتھ ملاقات کے دوران اس سلسلے میںپاکستانی حکومت کی کاوشوں کی تعریف کی۔امین الحق نے امریکی وفد کو ملک میں سیلاب سے ہونے والے جانی اورمالی نقصانات اورحکومت کی امدادی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔