Thursday, 25 April 2024, 07:36:24 pm
وزیراعظم کادادومیں سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کاجائزہ
September 27, 2022

وزیراعظم شہباز شریف ضلع دادو میں ہیں جہاں وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

 انہیں جھکرو میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور جاری امدادی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

 وزیراعظم کو بتایا گیا کہ دادو میں کھڑی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں ،انہیں بتایا گیا کہ ضلع میں بارش اور سیلاب سے سینتیس افراد جاں بحق ہوئے۔

محکمہ آبپاشی کے حکام نے بریفنگ میں کہا کہ ضلعی حکومت سیلاب سے متاثرہ افراد کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کررہی ہے اور ان کے لئے مزید خیموں اور دوسری ضروری اشیا کی ضرور ت ہے۔

 وزیراعظم نے متاثرین سیلاب کےلئے قائم کی گئی خیمہ بستی میں متاثرہ افراد سے بھی ملاقات کی۔

 سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم نے جھکرو کی خیمہ بستی میں قائم طبی کیمپ کا دورہ کیا جہاں انہیں سیلاب زدگان کو فراہم کی گئی طبی سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

 شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ بچوں کےلئے عارضی طور پر قائم کئے گئے خیمہ بستی سکول کا بھی دورہ کیا