پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے ماہ کی پانچ تاریخ کو شروع ہونے والے آئی سی سی عالمی کرکٹ کپ میں شرکت کیلئے آج لاہور سے بھارت روانہ ہو گئی ہے۔شیڈول کے مطابق ٹیم جمعہ کو نیوزی لینڈ اور اگلے مہینے کی تین تاریخ کو آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی۔