دنیا کے دیگر حصوں کی طرح آج پاکستان میں سیاحت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس کا مقصد سیاحت کی اہمیت اور اُس کے معاشرے پر اثرات کو اجاگر کرنا ہے۔
اس سال دن کا موضوع ہے ''سیاحت اور ماحول دوست سرمایہ کاری'' اس دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ یہ دن علاقے کی ترقی و خوشحالی کیلئے سیاحتی شعبے کی استعداد کو بروئے کار لانے کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دنیا کے چند دلکش ترین پُر فضا سیاحتی مقامات میں جن میں بلندترین چوٹیاں، سحرانگیز ساحل، خوبصورت جھیلیں، سرسبز وادیاں، قدیم تہذیبیں اور متنوع ورثہ شامل ہے۔
ادھر پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور صوبائی سیاحتی اداروں نے یہ دن منانے کیلئے کئی تقریبات کا اہتمام کیا ہے۔