Friday, 19 April 2024, 03:17:36 am
امریکہ نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات کو اسلحے کی فروخت روک دی
January 28, 2021

امریکہ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو اسلحے کی فروخت روک دی ہے جس کامقصد تزویراتی اہداف اورخارجہ پالیسی کا دوبارہ جائزہ لینا ہے۔

واشنگٹن میں وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے صحافیوں کو بتایاکہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اسلحے کی فروخت کے کئے گئے معاہدوں کا دوبارہ جائزہ لینے کامقصد امریکی تزویراتی مقاصد کے حصول کویقینی بنانا ہے۔