Friday, 29 March 2024, 12:43:49 am
فلسطین کا نئی امریکی انتظامیہ کی جانب سے تعلقات کی بحالی کے اعلان کا خیر مقدم
January 28, 2021

فلسطین نے تعلقات کی بحالی کے لئے نئی امریکی انتظامیہ کے اعلان کو سراہا ہے۔

رملہ میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے فتح پارٹی کے نائب سیکرٹری جنرل صابری SEIDAM نے کہاکہ امریکہ کے ساتھ تعلقات کی بحالی بین الاقوامی قانون اور فلسطین کے مسئلہ کے حل سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعملدرآمد پرمبنی ہے۔

اس سے پہلے اقوام متحدہ میں نئے امریکی سفیر رچرڈملز نے سکیورٹی کونسل کوبتایا کہ بائیڈن انتظامیہ فلسطین سے متعلق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تمام پالیسیوں کے خاتمہ کا ارادہ رکھتی ہے۔