Friday, 29 March 2024, 04:28:40 am
ملک میں کورونا وائرس سے مزید64 افراد جاں بحق
January 28, 2021

ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید چونسٹھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ مزید ایک ہزار نو سو دس افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں چالیس ہزار آٹھ سو اکیس افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے اب تک چار لاکھ چورانوے ہزار پانچ سو اٹھتہر افراد اس بیماری سے صحت یاب ہوچکے ہیں ۔