Friday, 29 March 2024, 09:40:17 am
موجودہ حکومت کی غیر متزلزل کوششوں کے باعث ملکی معیشت میں انتہائی بہتری آئی ہے:وزیرداخلہ
January 28, 2021

وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی غیر متزلزل کوششوں کے باعث ملکی معیشت میں انتہائی بہتری آئی ہے۔

ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان جب اقتدار میں آئے تو ملک تقریباً دیوالیہ ہوچکاتھا تاہم وزیراعظم کی بھرپور کوششوں کے باعث ملک شدید مالی بحران سے باہرنکل آیا۔

شیخ رشید احمد نے کہاکہ تحریک انصاف کی موجودہ حکومت بدعنوان عناصر کے احتساب کے نعرے کے ساتھ برسراقتدار آئی اوراس نے اب تک اس مسئلے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔

وزیرداخلہ نے کہاکہ حکومت بدعنوان اور تقسیم شدہ حزب اختلاف سے خوفزدہ نہیں ہے اورعوام گزشتہ حکومتوں کی مایوس کن اور ناکام پالیسیوں کی وجہ سے مسائل کا شکار ہیں۔