Friday, 19 April 2024, 11:26:07 am
پاکستان اوراٹلی کاتمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کومزیدوسعت دینےپراتفاق
January 28, 2021

پاکستان اوراٹلی نے تمام شعبوں میں اپنے دوطرفہ تعلقات کومزید وسعت دینے پراتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق پاکستان اور اٹلی کی سالانہ دوطرفہ مشاورت کے سلسلے میں آن لائن منعقد ہونے والے پانچویں اجلاس میں کیاگیا۔

پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے کی جبکہ اٹلی کے وفد کی قیادت اٹلی کی خارجہ امور اور عالمی تعاون کی وزارت کی سیکرٹری جنرل ELISABETTA BELONI نے کی۔

مشاورت کے دوران دوطرفہ تعلقات کے تمام شعبوں کاجائزہ لیاگیا جن میں کورونا کی عالمی وباء کے خلاف اقدامات سیاسی تجارتی اور اقتصادی شعبوں کے علاوہ توانائی اور دفاع کے شعبوں اور عوامی تبادلوں کے معاملات شامل ہیں۔

علاقائی اورعالمی امورپر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔