Saturday, 20 April 2024, 02:37:19 am
پاکستان میں گزشتہ چند برسوں میں ای کامرس کے شعبوں میں تیز ترین ترقی ہورہی ہے:معین الحق
January 28, 2021

چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ چند برسوں میں ای کامرس کے شعبوں میں تیز ترین ترقی ہورہی ہے ۔

چائنہ اکنامک نیٹ کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے غربت کے خاتمے کے پروگرام احساس کے حصے کے طور پرملک میں ای کامرس کے مخصوص مراکز قائم کرنے کیلئے بعض چینی کمپنیوں کے ساتھ کام کررہے ہیں ۔ معین الحق نے کہا کہ ہمیں اس بات کا شدت کے ساتھ احساس ہے کہ چین میں غربت کے خاتمے میں جدت نے اہم کردار ادا کیا ہے