Saturday, 20 April 2024, 07:31:57 pm
پاکستانی ہائی کمیشن کاکینیڈا میں مقیم پاکستانی برادری کے ارکان کے ساتھ ای کچہری کا انعقاد
January 28, 2021

اوٹاوا میں پاکستانی ہائی کمیشن نے مونٹریال، ٹورنٹو اور اوٹاوا میں پاکستان کے قونصل جنرلز کے ہمراہ کینیڈا میں مقیم پاکستانی برادری کے ارکان کے ساتھ ای کچہری کا انعقاد کیا ۔ کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے افتتاحی اور اختتامی کلمات کہے جبکہ ٹورنٹو میں پاکستان کے قونصل جنرل عبدالحمید نے اس کچہری کی کارروائی کو آگے بڑھایا ۔پاکستانی برادری نے ماہانہ کی بنیاد پر ای کچہری کے انعقاد پر پاکستانی ہائی کمیشن کے اقدام کو سراہا ۔