Friday, 19 April 2024, 05:05:53 am
ٹرمپ کی انتخابی شکست، کورونا وائرس کے مسائل سے امریکہ کو انتہا پسندتشدد کے شدید خطرے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے : محکمہ داخلی سلامتی
January 28, 2021

امریکہ کے داخلی سلامتی کے محکمہ نے خبردارکیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی شکست اور کورونا وائرس کے مسائل کی وجہ سے ناراض لوگوں کی طرف سے ملک کو انتہاپسند تشدد کے شدید خطرے کا سامناکرناپڑسکتا ہے۔

داخلی سلامتی کے محکمے نے دہشت گردی کے سلسلے میں جاری ایک قومی انتباہ میں کہاکہ ملکی پرتشدد انتہاپسندی کورونا وائرس کی پابندیوں دوہزاربیس کے انتخابی نتائج اور پولیس کی طاقت کے استعمال کی وجہ سے مشتعل ہیں۔

محکمہ نے خبردارکیاکہ کیپٹل ہل پرحملہ ملکی انتہاپسندوں کو دوسرے منتخب اہلکاروں اور سرکاری عمارتوں پرحملوں کے لئے اکسا سکتا ہے۔