Thursday, 28 March 2024, 04:05:25 pm
روسی صدر کا سرحدی سکیورٹی فورسز کو مضبوط بنانے کا حکم
May 28, 2023

صدر ولادی میر پوٹن نے سرحدی سکیورٹی فورسز کو مضبوط بنانے کا حکم دیا ہے تاکہ روس کی فوج اور سویلین یوکرینی علاقوں میں تیزی سے نقل و حرکت کو یقینی بنایا جاسکے جو اب ماسکوکے زیر کنٹرول ہیں۔ٹیلی گرام پر ایک پیغام میں پوتن نے کہاکہ ان کاکام جنگی زون کے گردونواح کی لائنوں کو قابل اعتماد طریقے سے ڈھانپنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ روسی فیڈریشن کی نئے علاقے کے عوام کے لئے بھیجی جانیوالی فوجی، سویلین اور مال بردار گاڑیوں کی تیز نقل و حرکت کو یقینی بنایا جائے۔ یوکرین کے Luhansk,Zaporizhzhia,Kherson اورDonetsk وہ چار علاقے ہیں جنہیں صدر پوٹن نے گزشتہ ستمبر میں روس میں ضم کرنے کا اعلان کیا تھا۔