Thursday, 18 April 2024, 09:59:14 pm
سرمائے کی اسلامی منڈی بارے پہلی بین الاقوامی کانفرنس کل سے شروع
May 28, 2023

مالیاتی نظام کو سود سے پاک کرنے کیلئے وفاقی شریعت کورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد میں مدد ملے گی۔سرمائے کی اسلامی منڈی کے بارے میں پہلی بین الاقوامی کانفرنس کل اسلام آباد میں شروع ہورہی ہے۔ اس کانفرنس سے پاکستان کو اپنے مالیاتی نظام کو سود سے پاک کرنے کیلئے وفاقی شریعت کورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد میں مدد ملے گی۔ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین عاکف سعید نے آج اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسحق ڈار سے ملاقات کی اور کانفرنس کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ کانفرنس میں شرکت کے لئے وفود پہلے ہی پہنچ چکے ہیں۔