Thursday, 25 April 2024, 03:36:17 pm
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی 20بارش کے باعث بے نتیجہ ختم
July 29, 2021

رات باربا ڈوس میں ویسٹ انڈیز او ر پاکستان کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی مسلسل بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم کردیا گیا۔بارش کے باعث کھیل تقریباً تین گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا اور میچ کو نو نو اوورز تک محدود کردیا گیا۔ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے پچاس رنز بنائے تھے اور اُسکے پانچ کھلاڑی آئوٹ ہوئے تھے۔بارش دوبارہ شروع ہونے کے باعث ایمپائرز نے کھیل ختم کر دیا۔