Wednesday, 29 November 2023, 09:15:18 pm
فائیو جی منصوبہ 10 ماہ میں مکمل ہو جائے گا،وزیر آئی ٹی
August 29, 2023

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کے نگران وزیر ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ فائیو جی منصوبے پر عملدرآمد میں نمایاں پیشرفت ہو رہی ہے اور یہ آئندہ دس مہینوں میں مکمل ہو جائیگا۔

وفاقی وزیر نے پاکستان ٹیلی کمیو نیکشن اتھارٹی کے چیئرمین ریٹائرڈ میجر جنرل حفیظ الرحمن کے ساتھ ملاقات کے دوران ٹیلی مواصلات، فائیو جی سپیکٹرم کے آغاز اوراس سپیکٹرم کے بہترین استعمال کیلئے حکمت عملی سے متعلق آئندہ منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ڈاکٹر عمر سیف نے رکاوٹیں دور کرنے کیلئے ترجیح پر مبنی اہلیت کے قیام کے اپنے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا۔