Thursday, 18 April 2024, 08:52:08 am
باباگورونانک کے551 ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات ننکانہ صاحب میں شروع
November 29, 2020

باباگرونانک کے551ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات ننکانہ صاحب میں شروع ہوگئی ہیں۔

تقریبات میں شرکت کے لئے بھارت سے چھ سوسے زیادہ سکھ یاتری واہگہ کے راستے پہنچے۔

بڑی تقریب کل گوردوارہ جنم ستھان ننکانہ صاحب میں ہوگی۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے بابا گرونانک دیو جی کے جنم دن کے موقع پر سکھ برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے یاتریوں کا خیرمقدم کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے مذہبی رواداری پر یقین رکھتی ہے۔

 ادھرگوردوارہ جنم استھان کے سربراہ سردارجنم سنگھ نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ بھارت کی طرف سے کرتارپورراہداری کی بندش کانوٹس لے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان نے باباگرونانک کے 550ویں جنم دن کے موقع پرراہداری کوسنگھ کمیونٹی کے لئے تحفے کے طورپرکھولاتھا لیکن بھارت نے اسے بندکردیا۔

سردارجنم سنگھ نے کہاکہ اقوام متحدہ راہداری کے حوالے سے معاہدے پرعملدرآمدکویقینی بنائے۔