Friday, 29 March 2024, 06:52:19 am
بھارت کی ہمسایہ ملکوں کےحوالےسےجارحانہ پالیسیاں علاقائی امن کوخطرے میں ڈال رہی ہیں:ماہرین
July 30, 2020

ممتاز دفاعی اور بین الاقوامی تعلقات کے ماہرین نے کہا ہے کہ بھارت کی ہمسایہ ملکوں کے حوالے سے جارحانہ پالیسیاں' علاقائی امن کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔

انہوں نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں انسانیت لہولہان ہے' وادی جل رہی ہے اور انسانی حقوق پامال کیے جارہے ہیں۔

دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری ' پاکستان اور بھارت کے درمیان دیرینہ مسائل حل کرانے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے مظالم رکوانے کے لئے بھارت پر دبائوڈالے۔

بین الاقوامی تعلقات کے ماہر ڈاکٹر اے زیڈ ہلالی نے کہا کہ بھارت اپنی دھونس کے ذریعے خطے میں طاقت کا توازن بگاڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

انہوں نے کہا ہندووں کی بالادستی قائم کرنے کے نظریئے نے بھارت کا سیکولر چہرہ مسخ کر دیا ہے جبکہ بھارت کا علاقائی برتری کا خواب تزویراتی اور فوجی غلط فہمی پر مبنی ہے۔