Thursday, 28 March 2024, 08:21:36 pm
کل جماعتی حریت کانفرنس کا تحریک آزادی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش
July 30, 2021

بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری مولوی بشیر احمد عرفانی نے تحریک آزادی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی کی مقدس تحریک کو کسی بھی قیمت پر اپنے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔اسلام آباد قصبے میں ممتاز شہید مجاہد سجاد احمد کینو کی رہائش گاہ پر تعزیتی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بشیر احمد عرفانی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ شہداء کی قربانیوں کے مقروض ہیں اور کشمیریوں کے اس عزم کو دہرایا کہ جاری مزاحمتی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کا سنجیدگی سے نوٹس لینے اور اپنے دفاتر کو مقبوضہ خطے میں نسل کشی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے کا مطالبہ کیا۔