Friday, 19 April 2024, 06:08:34 am
کورونا ویکسین کی غیر مساویانہ تقسیم سے دنیا بھر میں معاشی بحالی متاثر ہوگی:ڈبلیو ٹی او
July 30, 2021

ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن نے خبردار کیا ہے کہ کورونا ویکسین کی غیرمساویانہ تقسیم کے نتیجے میں دنیا بھر میں معاشی بحالی کا عمل متاثر ہو سکتا ہے۔بین الاقوامی تجارت کی حالت پر اپنی ششماہی رپورٹ پیش کرتے ہوئے WTOکے سربراہNGOZI OKONJO IWEALAنے کہا کہ دنیا بھر میں تجارت کی کارکردگی کم ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کرونا ویکسین تک رسائی کو یقینی بنانے میں ناکامی نے عالمی معیشت اور عوامی صحت کے لیے سنگین خطرات پیدا کر دئیے ہیں۔