Thursday, 25 April 2024, 09:06:28 am
ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید چھیاسی افراد جاں بحق
July 30, 2021

ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید چھیاسی افراد جاں بحق جبکہ چار ہزار پانچ سوسینتیس افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اٹھاون ہزار دو سو تین افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح سات اعشاریہ سات نو فیصد رہی۔ملک میں کرونا کی وباء سے ہونے والی اموات کی تعداد تیئس ہزار دو سو ترانوے ہو گئی ہے۔